ہیلی کالج:تقسیم اسناد کی تقریب

ہیلی کالج:تقسیم اسناد کی تقریب

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے زیر اہتمام ای کامرس بوٹ کیمپ میں شرکت کرنے والے طلبا وطالبات کے لئے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر حافظ ظفر احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی این وائی ٹریننگ وہاب یونس، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں