حضور ؐ سے محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں :شمس الرحمن مشہدی

حضور ؐ سے محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں :شمس الرحمن مشہدی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ختم نبوت کا تخفظ ایمان کا تقاضا اور آخرت میں شفاعت کا ذریعہ ہے حضور ؐ سے محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا ۔۔

حضور ؐ کی دنیا میں تشریف آوری اﷲ تعالی کا احسان عظیم ہے اس نعمت خداوندی کا جتنا شکر کریں کم ہے حکمران قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے فوری ہٹا دیں ہمارے ملک کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی ؐ میں مضمر ہے ان خیالات کا اظہار ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان صاحبزادہ شمس الرحمن مشہدی ، چودھری خالد اقبال مسرت، صاحبزادہ ظفر عباس سیالوی ، مفتی مولانا عصمت اﷲ ، صاحبزادہ سید عرفان گیلانی‘صدر انجمن تاجران ناصر محمود سہگل نے مرکزی نعت کونسل کے زیر اہتمام ضلع سرگودھا کی میلاد کمیٹیوں ، نعت کونسل کے عہدیدران کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نعت کونسل اور میلاد کمیٹی ضلع سرگودھا کے صدر چودھری خالد اقبال مسرت نے کہا کہ ملک دشمن عناصر علاقائی عصبیت اور فرقہ واریت پھیلا کر ہمارے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی ناپاک جسارت کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں