سرگودھا،گردو نواح میں آنکھوں کی بیماری تیزی سے پھیلنے لگی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر اور گردونواح میں آنکھوں کی پر اسرار بیماری کا بڑھتا ہوا زور باعث تشویش بنتا جا رہا ہے اور تیزی سے ایک سے دوسرے فرد میں منتقل ہو رہی ہے۔۔۔
اس مرض کا شکار مریضوں کی آنکھوں میں جلن اور سوزش ایک ہفتے تک برقرار رہتی ہے ، بالخصوص ایسے علاقے جہاں صفائی اور آلودگی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے میں آنکھوں کی اس بیماری کا شکار سب سے زیادہ مریض سامنے آئے ہیں،اور آنکھوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کی سرکاری و نجی ہسپتالوں کے علاوہ کلینکس پر بے پنا رش ہے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریض کی آنکھوں کو بغور دیکھنے پر بھی یہ بیماری ایک سے دوسرے فرد میں سرائیت کر رہی ہے ، لہذا آنکھوں کو ٹھنڈا رکھنے کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنا از حد ضروری ہے ۔