مقرر کردہ کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ،کمشنر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی جانب سے سرکاری محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ لینے کا سلسلہ جاری ہے ۔
بدھ کے روز ڈائریکٹر لیبر مدثر رضوان اور ڈپٹی ڈائریکٹر شکاریات عروج ظہیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ان سے ملاقات کی اور اپنے محکموں کے انتظامی اور آپریشنل امور بارے بریفیگ دی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر شکاریات نے سرگودہا ڈویڑن میں شکار گاہوں، شکاری حضرات کو جاری لائسنس اور غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف اب تک کی محکمانہ کارروائی بارے بتایا۔ انہوں نے نایاب جانور کی حفاظت کے اقدامات ، اس علاقے میں پائے جانے والے جانوروں کی اقسام ، جوہر آباد کے سفاری پارک میں موجود جانوروں و پرندوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ کمشنر سے ڈائریکٹر لیبر کو ہدایت کی کہ لیبر کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کی روک تھام کے لیے متحرک ہو کر کام کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مزدور کو حکومت کی مقررہ کردہ کم از کم اجرت بھی یقینی بنائی جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب فیکٹری مالکان کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کی جائے ۔