سرگودھا کے مسائل خصوصاً صفائی کے مسئلہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،عبدالرزاق ڈھلوں

سرگودھا کے مسائل خصوصاً  صفائی کے مسئلہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں  کیا جائیگا ،عبدالرزاق ڈھلوں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر چو دھری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ سرگودھا کے مسائل خصوصاً صفائی کے مسئلہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔۔۔

جائیگا ہم نے کوشش کی ہے کہ سرگودھا کو حقیقی معنوں میں شاہینوں کا شہر بنایا جاسکے اور سرگودھا میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا قیام اسی سلسلہ کی کڑی ہے محترمہ مریم نواز نے مجھے سرگودھا میں کمپنی کا ڈائریکٹر تعینات کیا ہے۔ انشاء اﷲ اس کمپنی کو اہل سرگودھا کی خدمت کا مرکز و محور بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھونگا پاکستان مسلم لیگ ن حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا عزم لیکر ایک بار پھر اقتدار میں آئی ہے اس کمپنی کے تحت 700 سے زائد ملازمین شہریوں کی خدمت پر مامور ہونگے اور سرگودھا کو شاہینوں کا شہر بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں