یونیورسٹی آف سرگودھا میں چین کے قومی دن پر تقریب

 یونیورسٹی آف سرگودھا میں چین کے قومی دن پر تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی آف سرگودھا میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف چائنہ سٹڈیز اور کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام چین کے قومی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے اور چین کے قومی دن کے سلسلہ میں کیک کاٹا۔ تقریب میں چین کی ہنان نارمل یونیورسٹی اور ہبائی نارمل یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی جبکہ اس موقع پر طلبہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ چین کا قومی دن منانے کا مقصد پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی کو اجاگر کرنا اور دونوں اقوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی اور تعلیمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان، تعلیم و تحقیق سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، چین اور پاکستان مل کر ترقی کے نئے اہداف کا حصول ممکن بنا سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں