بچوں کو ہنر مند بنانے کیلئے آئی ٹی کی تعلیم دینا ضروری صاحبزادہ ابرار احمد بگوی

بچوں کو ہنر مند بنانے کیلئے  آئی ٹی کی تعلیم دینا ضروری صاحبزادہ ابرار احمد بگوی

بھیرہ(نامہ نگار)بچوں کو مفت تعلیم دینے والے ادارہ مہتہ سکولز محلہ خواجگان کے یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی سابق سٹی ناظم حاجی شیخ شوکت علی صراف آئی ٹی ڈیجیٹل کے ماہر مظہر اقبال بھٹی قاری محمد یوسف اور مولانا عبدالجبار نے کہا۔۔

 کہ جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو ہنر مند بنانے کے لیے انہیں آئی ٹی کی تعلیم دینا بھی ضروری ہے تاکہ وہ پڑھ لکھ کر روزگار حاصل کر سکیں مقررین نے مہتہ سکولز کے لیے سماجی خدمات پر مخیر شخصیت خواجہ عبد السمیع مہتہ کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا مظہر اقبال بھٹی نے سکول اساتذہ کو آئی ٹی کی مفت ٹریننگ دینے کی پیشکش کی تقریب کی صدارت انجمن تاجران کے رانا محمد بلال نے کی انہوں نے سکول کے لیے 5 کمپیوٹر سابق سٹی ناظم حاجی شیخ شوکت علی صراف نے 50 ہزار روپیہ مظہر اقبال بھٹی نے 30 ہزار روپیہ عطیہ دیا جبکہ سکول کو سولر سسٹم دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں