مولانا قاری عبد الواحد کے مدرسہ للبنات پر پولیس دھاوا کی مذمت

مولانا قاری عبد الواحد کے مدرسہ  للبنات پر پولیس دھاوا کی مذمت

بھیرہ(نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام ضلع منڈی بہاؤالدین کے امیر مولانا قاری عبد الواحد کے مدرسہ للبنات پر پولیس دھاوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے۔۔

 جمعیت علما اسلام تحصیل بھیرہ کے ناظم عمومی مولانا محمد عبدالرؤف راشدی نے کہا کہ حکومت شفاف تحقیقات کر کے مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچائے جمعیت نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ملک میں امن وامان کوترجیح دی لیکن اس پالیسی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے جمعیت علماء اسلام تحصیل بھیرہ کے امیر مولانا محمد بلال ‘مولانا سر بلند خان مولانا محمد رفیق مولانا عمیم الاحسان ‘ مولانا عبید الرحمن سالک مولانا امیر زمان و دیگر نے اس واقع کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر کے ملوث افراد کے خلاف قانونی کار روائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں