پیپلز پارٹی کی کارکردگی پر تنقید اپوزیشن کا شیوہ ہے ، مہر محمد یار لک
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی مہر محمد یار لک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کارکردگی پر تنقید اپوزیشن کا شیوہ ہے۔۔۔
حکومتی پالیسیوں کے ثمرات سامنے آتے ہی منفی پراپیگنڈہ خود بخود دم توڑ جائیگا اور عوام کو آئندہ چند ماہ میں اقدامات کا ریلیف نظر آئیگا پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہے ، بدقسمتی سے گزشتہ ادوار میں سرگودھا کو مسلسل نظر انداز کیا گیا جس کا خمیازہ یہاں کے عوام گٹروں ملا پانی پی کر بھگتنے پر مجبور ہیں انتظامیہ’ عدلیہ’ فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں جس کی بدولت سرگودھا سمیت ملک بھر کے تمام اضلاع میں بہتری آئیگی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا کیونکہ عوام ہی ہمارا سرمایہ ہیں۔