سموگ اور دھند سے بچے متاثر،بڑے بھی احتیا ط کریں ،ڈاکٹر

سموگ اور دھند سے بچے متاثر،بڑے بھی احتیا ط کریں ،ڈاکٹر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرجن ڈاکٹر زوہیب لیاقت شاہ نے کہا ہے کہ سموگ اور دھند کے باعث جہاں بچے بڑی تعداد میں متاثر ہورہے ہیں وہاں پر بڑوں کو بھی چاہیئے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔۔۔

خصوصاً سفر کے دوران عام ماسک کی بجائے خصوصی ماسک کا استعمال لازم کریں تاکہ سموگ اور دھند سے بچ سکیں ،اس موسم میں پیاس کم لگتی ہے لہذا لوگوں کو چاہیئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں جو سموگ اور دھند سے پھیلنے والی بیماریوں میں معاون ثابت ہوتا ہے بچوں کا معدہ اور پھیپھڑے بڑوں کی نسبت کمزور ہوتے ہیں لہذا بچوں کو احتیاطی تدابیر کیساتھ باہر جانے دیا جائے سموگ کے دوران گھر کی کھڑکیاں دروازے بند رکھے جائیں حکومت کو بھی چاہیئے کہ وہ سموگ اور دھند کے حوالہ سے وقتی اقدامات کی بجائے طویل مدتی اقدامات کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں