سراجیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 17اجتماعی شادیاں
کلورکوٹ(نامہ نگار )سراجیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 17اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
سراجیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال بھکر، پولیس ویلفیئر فاؤنڈیشن بھکر کے اشتراک سے 17غریب اور مستحق خاندانو ں کی علاقہ جنڈانوالہ میں میرج ہال میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیا گیا اجتماعی شادیوں کے پروگرام میں خصوصی مولانا خواجہ خلیل احمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان، اسسٹنٹ کمشنر کلور کوٹ محمد اشرف اعوان ، ڈی ایس پی کلورکوٹ نصر اللہ خان نیازی ،انجمن تاجران کمیٹی کے ممبران، میڈیا نمائندگان و سول سوسائٹی کے افراد شریک تھے ، رشتہ ازدواج میں بندھنے والے 17 جوڑوں کے والدین اور عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی،پروگرام کے آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے دولہوں کو تحفے تحائف پیش کیے ، زندگی کے نئے سفر کی مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔