شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کا فیصلہ ، 3 بازاروں میں موٹرسائیکل رکشوں کا داخلہ بند
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ،پہلے مرحلے میں 3 بازاروں میں موٹر سائیکل رکشہ کا داخلہ بند کرنے پر اتفاق کیا گیا۔۔
تینوں بازاروں کے صدرو اور جنرل سیکرٹریز دو دو افراد پولیس ، ٹریفک پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے ساتھ ملکر رکشاوں کا ان بازاروں میں داخلہ بند کرنے کیلئے اقدامات اٹھا ئیں گے ، ریڑھی والے بھی جگہ جگہ ریڑھیاں لگا کر ٹریفک کو جام کرنے کا سبب بن رہے ہیں، سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسڑی کے صدر محمد حسن یوسف نے کمشنر کو شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر گزشتہ روز سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسڑی کے دفتر میں اجلاس میں سی او میونسپل کارپوریشن زویا بلوچ، سیکرٹری آر ٹی او ،ملک طاہر ، ڈی ایس پی ٹریفک یوسف چیمہ، نثار علی ، جمیل اختر جامی ، نعیم کپور، شہباز خان دیگر بھی موجود تھے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے دو ہفتوں کیلئے آزاد روڑ ، سٹی روڑ ، چوک بلاک نمبر 12 سے چنگ رکشوں کو آگے نہیں آنے دیا جائے گا، جس کیلئے ان تمام بازاروں کے صدرو اور جنرل سکرٹریز دو دو افراد پولیس ، ٹریفک پولیس کے ساتھ ساتھ میونسپل کارپوریشن کے عملے کے ساتھ ملکر ڈیوٹی سر انجام دیں گے ،چنگ رکشہ یونین کے صدر ملک لطیف اعوان نے بھی خطاب کیا اور یقین دلایا کہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ، سرگودھا چیمبر اور تاجروں کے ساتھ ہونگے ۔