دھرنا یا لانگ مارچ نہیں، ترقی کی راہ میں رکاوٹ 47فارم والی حکومت :ذوالفقار بھٹی

 دھرنا یا لانگ مارچ نہیں، ترقی  کی راہ میں رکاوٹ 47فارم  والی حکومت :ذوالفقار بھٹی

سرگودھا(نمائندہ دنیا ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ دھرنا یا لانگ مارچ ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے۔۔۔

 ترقی کی راہ میں رکاوٹ 47فارم کی پیداوار حکومت ہے جس نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پس کر رکھ دیا ہے جبکہ مسائل ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھ رہے ہیں ،اب پھر حکومت کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی صارفین پر 8ارب72کروڑ روپے اضافی ڈالے جائینگے جس سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت کے پاس عوامی فلاح و بہبود کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں