سکولوں،ہسپتالوں سے پارکنگ فیس ختم کرنے کیلئے تجاویز طلب
سرگودھا(نمائندہ دنیا) میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے کچہری بازار امین بازار سی ٹی روڈ فیصل بازار آزاد روڈ پرائیویٹ سکولز کالجز اکیڈمی اور ہسپتالوں کے باہر لگایا جانے والے پارکنگ سٹینڈ فیس کو ختم کرنے کے لیے۔۔۔
عوام سے تجاویز اور اعتراضات طلب کر لے ، جس کے بعد پارکنگ سینٹر فیس کا گزٹ ڈی نوٹیفائیڈ کرنے کی اعلی ٰحکام کو سفارش کی جائے گی، ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے اپنی امدن میں اضافہ کرنے کے لیے پارک کی اور شہر کے مختلف مقامات پر پارکنگ سٹینڈ فیس عائد کی تھی اور اس سلسلے میں ٹھیکہ نیلام کیا تھا، لیکن تاجروں کے عدم تعاون اور ٹریفک پولیس کی مداخلت پر ٹھیکیدار ٹھیکہ چھوڑ کر چلا گیا، جس پر کمشنر سرگودھا نے ایک کمیٹی تشکیل دی، کمیٹی نے پارکنگ سٹینڈ فیس ختم کرنے کی سفارش کی کمشنر سرگودھا/ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سرگودھا نے پارکنگ سٹینڈ فیس ختم کر کے حکومت سے حتمی منظوری لینے کے لیے عوام سے اس بارے تجاویر و اعتراضات طلب کر لیے ہیں، شہری اپنے اعتراضات و تجاویز 12 دسمبر تک جمع کرا سکیں گے ، 14 دسمبر کو سب کمیٹی سماعت کرے گی، جس کے بعد حکومت کو گزٹ نوٹیفکیشن ڈی نوٹیفائڈ کرنے کی سفارش کی جائے گی۔