ویٹرنری ڈاکٹر سرکار سے تنخواہ وصول کرکے ڈیوٹی ٹائم میں نجی کلینک چلانے لگے
سرگودھا(نمائندہ دنیا )ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہیں وصول کرنے والے ویٹرنری ڈاکٹرز ڈیوٹی دینے کی بجائے اپنے پرائیویٹ کلینک چلانے میں مصروفِ ہیں۔۔۔
ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے محکمہ لا ئیو سٹاک کا محکمہ کسانوں کے جانوروں کے علاج معالجہ کی بہتر سولیات کی فراہمی کے لیے بنایا ہوا ہے اسی ضمن میں ویٹرنری ڈاکٹر بھرتی کیے ہوئے ہیں جن کے حکومت انہیں ماہانہ لاکھوں روپے کی تنخواہیں دیتی ہیں، لیکن بعض مفاد پرست ویٹرنری ڈاکٹرز ڈیوٹی دینے کی بجائے اپنے ٹاؤ ٹوں کے ذریعے کسانوں کو لوٹنے میں لگے ہوئے ہیں، مافیا کے ساتھ مل کر جعلی ویکسین اورسیرم مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں، جو جانوروں میں بیماری پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں، محکمہ لائیو سٹاک کے ہسپتالوں اور کلینکوں میں وافر مقدار میں میڈیسن ہونے کے باوجود یہ مفاد پرست جعلی ادویات ویکسین کسانوں کو مہنگے داموں دے رہے ہیں، جس سے جانوروں کی اموات بھی ہو رہی ہیں، محکمہ ان مفاد پرست افسران کے سامنے بے بس نظر آرہا ہے