بھیرہ انٹر چینج ، دونوں اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات

بھیرہ انٹر چینج ، دونوں اطراف  پولیس کی بھاری نفری تعینات

بھیرہ(نامہ نگار)موٹر وے ایم 2بھیرہ انٹر چینج سے اسلام آباد اور لاہور کیلئے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہے اور دونوں اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔۔

حکومت نے یہ اقدام لوگوں کو 24نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت سے روکنے کیلئے اٹھایا ہے پولیس ذ رائع نے بتایا کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی طے کر لی گئی ہے اور ٹیئر گیس اور دیگر سامان سے لیس اینٹی رائٹ دستے ہر وقت تیار رہیں گے ۔ریسکیو 1122 کے عملہ ایمبولینسز اور فائر برگیڈ کو سٹینڈ ٹو رہنے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور بنیادی ہیلتھ یونٹس کے عملہ اور ایمبولینسز کو ہمہ وقت الرٹ رہنے اور پولیس کو ہر قسم کی قانون شکنی کے خاتمہ اور عوام کے اعتماد کو بحال رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں