220 گاڑیا ں دھواں چھوڑ نے پر مختلف تھانوں میں بند
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت کی ہدایت پر سموگ کا سبب بننے والی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف محکمہ آر ٹی اے سرگودھا نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے۔۔۔
دوران مہم گزشتہ روز تک 2814 گاڑیوں کو چیک کیا جن میں سے 220 گاڑیوں کو دھواں چھوڑ نے پر مختلف تھانوں میں بند کیا گیا جن کی مرمت کے بعد ان سے مجموعی طور پردو لاکھ 40 ہزار جرمانہ وصول کر کے خزانے میں جمع کرایا گیا سیکرٹری ار ٹی اے ملک طاہر نے بتایا کہ حکومت کی ہدایت پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بنائی جانے والی ٹیمیں 24 گھنٹے گاڑیوں کو اہم شاہرات پر چیک کر رہی ہیں اور سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جا رہی ہے۔