بزرگوں کا احترام کرنا ہمارا اخلاقی فرض ہے ، ملک آفتاب اعوان

بزرگوں کا احترام کرنا ہمارا اخلاقی  فرض ہے ، ملک آفتاب اعوان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سینئر سٹیزن فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین وسماجی کارکن ملک آفتاب اعوان نے کہا ہے کہ بزرگوں کا احترام کرنا ہمارا اخلاقی فرض ہے ۔

اْنہی نوجوانوں کو زندگی میں عزت و تکریم ملتی ہے جو اپنے بزرگوں کا احترام کرتے ہیں۔ معاشرے کے تمام طبقات کو چاہیے کہ وہ سینئر سٹیزنز کا احترام کریں۔ اْن کے حقوق کا خاص خیال رکھا جائے ۔ سینئر وکلاء کو چاہیے کہ وہ اْن کے معاشرتی حقوق کا دفاع کریں۔ اِن خیالات اظہار اْنھوں نے فا ئونڈیشن کے ایک خصوصی اجلاس میں کیا جو ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ قبل ازیں کئی سینئر سٹیزنز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ فاؤنڈیشن کے ممبران کی کثیر تعداد نے اجلاس میں شرکت کی۔  بعد از تقریب ممبران کے اعزا زمیں ظہرانہ دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں