یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی ختم ،خریدار غائب،اشیا خراب
بھلوال(نمائندہ دنیا )یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی ختم ہونے سے خریدار غائب ہو گئے ، سٹورز پر پڑی اشیا نہ صرف خراب ہونے لگی۔
،تفصیلات کے مطابق اکثر یوٹیلیٹی سٹورز پر عملہ دن بھر بیٹھ کر چلا جاتا ہے جس کے باعث بجلی کے بلوں، تنخواہوں کی ادائیگی اور بلڈنگز کے کرایوں کی مد میں حکومت کو کروڑوں روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے ایک بار پھر یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنا شروع کردیئے ہیں یوٹیلیٹی سٹورز بند ہونے سے ملازمین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا جس پر ملازمین کی اکثریت نے ایک بار پھر اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کیلئے کمر کس لی ہے ۔