آر پی او کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری ،مسائل سن کر احکامات جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آر پی اومحمد شہزاد آصف خان نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔
جس میں سرگودھا ریجن سے آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور اُن کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مسائل کے حل کے لیے آنے والے شہریوں کی سہولت کا خیال رکھا جائے اور مسئلہ کے حل تک اُن سے رابطے میں رہا جائے ۔انہوں نے آئندہ انچارج کمپلینٹ سیل کو درخواستوں پر کی جانے والی پیش رفت کے بارے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔