ایم پی اے کا شکایات پر میونسپل کمیٹی جوہرآباد پر چھاپہ

ایم پی اے کا شکایات پر میونسپل کمیٹی جوہرآباد پر چھاپہ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پنجاب اسمبلی کے رکن سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا ئنے شہریوں کی جانب سے ملنے والی شکایات کے تناظر میں ۔

میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے دفتر کا اچانک معائنہ کیا ، اس دوران انہوں نے بلدیاتی سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور میونسپل انتظامیہ سے جوہر آباد شہر میں صحت و صفائی ، سیوریج ، تجاوزات اور واٹر سپلائی کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر میونسپل کمیٹی جوہر آباد کی چیف آفیسرحرا جاوید، سینئر سب انجینئر شاہد، سینٹری انسپکٹر سمیت بلدیہ کے دیگر ذمہ داران اور معززین شہر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں