ٹرانسپورٹرز کواوور چارجنگ کی اجازت نہیں دینگے ،عرفان مارٹن

ٹرانسپورٹرز کواوور چارجنگ کی اجازت نہیں دینگے ،عرفان مارٹن

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عرفان مارٹن نے کہا ہے وادی سون میں کسی بھی ٹرانسپورٹر کو مسافروں سے۔

 اوور چارجنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی، ٹرانسپورٹروں پر لازم ہے کہ وہ ضلعی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ کرایہ ناموں پر عمل درآمد یقینی بنائیں ۔ کسی بھی مسافر کی جانب سے اس ضمن میں شکا یت مو صول ہوئی تو اس کیخلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ ضلعی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سمیت تمام عوامل کو سامنے رکھ کر کرایہ نامہ تیار کیا جس پر عمل درآمد ضروری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں