فیس جمع کرانے کے باوجود شہری سرکاری نمبر پلیٹس سے محروم

فیس جمع کرانے کے باوجود شہری سرکاری نمبر پلیٹس سے محروم

کندیاں(نمائندہ دنیا )موٹر سائیکلوں کے لئے سرکاری نمبر پلیٹس کی مد میں فیس جمع کرانے کے باوجود تاحال نمبر پلیٹس جاری نہ ہوسکیں۔

 شہریوں کا فی الفور نمبر پلیٹس جاری کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میانوالی کی طرف چار سال قبل رجسٹریشن کروانے والے سائلین کو ان کے موٹرسائیکلوں کی سرکاری نمبر پلیٹس جاری نہیں ہو سکی ہیں محکمہ ایکسائز میانوالی سائلین سے رجسٹریشن فیس کے ساتھ ساتھ سرکاری نمبر پلیٹس جاری کرنے کی مد میں بھی فیس وصولی کر چکا ہے لیکن چار سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود انہیں نمبر پلیٹس جاری نہ ہوسکیں شہریوں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے غیر سرکاری فینسی نمبر پلیٹس پر پابندی عائد ہونے اورسرکاری نمبر پلیٹس کے بغیر انہیں سفر کرنے میں دشواری کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے موٹرسائیکل کو تھانہ میں بند کئے جانے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شہریوں نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے حکام بالا سے فی الفور سرکاری نمبر پلیٹس جاری کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں