غیر معیاری آٹا فروخت کرنے پر دکاندار کے خلاف مقدمہ

غیر معیاری آٹا فروخت کرنے  پر دکاندار کے خلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ آٹا فروخت کرنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقے جھنگ روڈ پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں کو چیک کیا اور اس دوران دکاندار کو ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری مکئی کا آٹا فروخت کرنے میں ملوث پایا ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں