2مبینہ پولیس مقابلے ،2ملزم زخمی حالت میں گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا کے مختلف مقامات پر مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران دو زخمی ملزمان گرفتار کر لئے گئے ۔
، بتایا جاتا ہے کہ نواحی علاقے بھکر بار اور شاہپور صدر کے علاقہ شاہ یوسف میں پولیس مقابلے ہوئے ،پہلا پولیس مقابلہ شاہ یوسف میں ہوا، جہاں شاہپور صدر پولیس کے ناکے پر روکنے کا اشارہ کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے پولیس نے تعاقب کرکے ملزمان پر جوابی فائرنگ کی جس کے بعد سکندر نامی ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا واقعہ بکھر بار میں پیش آیا جہاں پر پولیس مقابلے میں ایک زخمی ملزم نادر کو بھی گرفتار کیا گیا ،دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس مصروف عمل ہے ۔