عوام کو اپنے نمائندوں انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا ، منیب سلطان چیمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ منیب سلطان چیمہ نے کہاہے کہ اب ہمیں سیاسی چو دھریوں سے بچ کر خود کو تیار کرنا ہے۔
اور پاکستان کی ترقی’ خوشحالی اور استحکام کیلئے عوام کو اپنے نمائندوں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا بدقسمتی سے موجودہ سسٹم اورسیاستدانوں نے پاکستانیوں کو اس قدر معاشی طور پر کمزور کردیا ہے کہ وہ غریب اپنے بچوں کی خاطر 2000 روپے میں بھی ووٹ بیچنے پر مجبور ہوجاتا ہے جہاں عوام اتنی غربت برداشت کرلیتے ہیں وہ کم از کم اپنے ووٹ کی قیمت کو سمجھیں یہ قیمتی ووٹ کروڑوں روپے سے بھی زیادہ قیمت کا ہے اگر اس کا صحیح استعمال ہوجائے تو پاکستان کے قرض اتر جائینگے اور عوام خوشحال ہوجائینگے ۔