سیاسی اسیر فوری رہاء کئے جائیں ورنہ خان کا جو حکم ہوگا اس کے مطابق فیصلہ کرینگے ،عبدالوہاب ممتاز کاہلوں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پی ٹی آئی سابق ٹکٹ ہولڈر عبدالوہاب ممتاز کاہلوں نے کہا ہے کہ سیاسی اسیر فوری طور پر رہاء کئے جائیں۔
ورنہ خان کا جو حکم ہوگا اس کے مطابق فیصلہ کرینگے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے حکومت اقدامات کرے یہ بات طے ہے کہ بجٹ سے پہلے یا بعد ن لیگ کی حکومت نہیں دیکھ رہے کسی بھی وقت پیپلز پارٹی کی جانب سے حکومت کی حمایت ختم کرنے کا اعلان ہوسکتا ہے بلاول بھٹو وزیر اعظم ہوسکتے ہیں ، ہم ہر طرف سے شارٹس کھیلیں گے موجودہ حکومت کو گھر بھجوانے کیلئے کچھ بھی کرنا پڑا کرینگے کیونکہ موجودہ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے ۔