مراد حسین نیکو کارہ کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کادورہ ،نیلامی کا جائزہ لیا
میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میانوالی مراد حسین نیکو کارہ نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کادورہ کیا۔
اور سبزی و فروٹ کے مختلف آئٹمز کی بو لی/نیلامی کے عمل کاجائزہ لیا ۔اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کا عملہ اور انجمن آڑھتیان کے نمائندگان بھی مو جو د تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے سبزی و فروٹ کے مختلف آئٹمز کی اپنی نگرانی میں بو لی کرائی ۔انہوں نے مارکیٹ کے عملہ کوہدایت کی کہ نیلا می/بولی کے فوری بعد اشیاء ضروریہ کی ریٹ لسٹیں مارکیٹوں میں بھجوائی جائیں اور اس امر کو یقینی بنا یا جا ے کہ منڈی میں آنیوالے سبزی وفروٹ کے پرآئٹم کی اؤپن نیلا می کو یقینی بنا یا جا ئے ۔