زوہیب شفیع کا مرکز صحت،محکمہ زراعت کے کیمپ کا معائنہ

زوہیب شفیع کا مرکز صحت،محکمہ زراعت کے کیمپ کا معائنہ

شاہ پور (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر زوہیب شفیع نے نے قصبہ کنڈان میں بنیادی مرکز صحت اور محکمہ زراعت کے کیمپ کا معائنہ کیا کا دورہ کیا۔

 انہوں نے بنیادی مرکز صحت میں سٹاف کی حاضری اور دستیاب ادویات کا جائزہ لیا اور تمام عملہ کو اپنی حاضری و عوام کو بہتر سے بہتر طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی بعدازاں انہوں نے ایک ڈیرہ پر محکمہ زراعت کی طرف سے لگائے کیمپ کا معائنہ کیا جہاں عملے نے انہیں بتایا کہ کسانوں کی نئی سکیموں کے تحت آن لائن رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جس کے بعد کسانوں کو کئی ریلیف پیکج ملنا شروع ہو جائیں گے ، اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کہ عملہ جانفشانی اور محنت کے ساتھ کام کرے اور کسی کی حق تلفی نہ کی جائے ، اسسٹنٹ کمشنر نے مانگوال میں مختلف دکانوں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں چیک کیں اور دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ نرخوں پر اشیاء فروخت کریں اور ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کر یں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں