تجاوزات کیخلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا،عمر فاروق
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی حدود میں تجاوزات کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن ہر صورت جاری رہے گا۔
۔قانون کی روشنی میں بھاری جرمانے ،سامان ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ مقدمات بھی درج کروائے جا رہے ہیں،سی او کارپوریشن عمر فاروق نے سینئر انکروچمنٹ آفیسر رانا شوکت، ملک شاہد محمود اور مہر محمد رمضان کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں میں جاری آپریشن کی نگرانی کے موقع پر کہا کہ کہ اعلی حکام کے آرڈرز کی تکمیل اور حکومت کے مشن کو ہر حال میں پایا تکمیل پہنچایا جائے گاجس کے بعد شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور شہریوں کی مشکلات کافی حد تک کم ہو جائیں گی، اس دوران انکروچمنٹ عملے نے اندرون شہر مختلف بازاروں سے عارضی تجاوزات ہٹواتے ہوئے بھاری مالیت کا سامان بھی قبضہ میں لے لیا۔