بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی ادائیگیاں جاری

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی ادائیگیاں جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے سہ ماہی قسط کی ادائیگیاں شفاف طریقے سے جاری ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام راضیہ یاسمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھاکی تمام تحصیلوں سمیت ضلع بھر میں 173,272 مستحقین خواتین کو فی مستحق 10500 کے حساب سے بی آئی ایس پی کی ادائیگیاں کی جارہی ہیں 11 کیمپ سائٹس ادائیگیوں کے لیے آپریشنل ہیں اور ادائیگیوں کا عمل آزادانہ اور شفاف طریقے سے جاری ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ محکمہ نے سپیشل خواتین، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو بروقت اور قطار کے بغیر ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے ہر کیمپ میں مکمل انتظامات کے ساتھ خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر انکا مزید کہنا تھا کہ ادائیگیوں کی تقسیم کرنے والے افراد کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ بغیر کسی کٹوتی کے ادائیگی کے عمل کو یقینی بنائیں۔بنک کے نمائندوں کو خبردارکرتے ہوئے کہا کہ اگرغیر قانونی کٹوتی کی گئی تو انکے خلاف محکمانہ سخت کارروائی کی جائے گی خواتین کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ان ایجنٹوں کو اجاگر کرنا چاہئے جو ان سے غیر قانونی کٹوتیوں کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں