ڈی سی کی زیر صدارت سرکاری واجبات وصولیوں کا جائزہ اجلاس
میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت سرکاری واجبات کی وصولیوں کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن (ر) اسامہ مجید ، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی مراد حسین نیکو کارہ ، اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلا م مرتضیٰ ، اے سی پپلاں اعجاز عبدالکریم کے علا وہ ضلع بھر کے ریو نیو افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں آبیا نہ ، زرعی انکم ٹیکس ، کھیوٹ مویٹیشن اور دیگر ریو نیو واجبات کی وصولیوں کی پیش رفت کاتفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان اور دیگر ریو نیو افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری واجبات کی وصولیوں میں تیزی لائی جا ئے اور اس ما ہ کے اختتام تک سو فیصد وصولیوں کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان کو ہدایت کی کہ سرکاری واجبات کی وصولیوں میں سستی و غفلت کا مظا ہر ہ کر نیوالے اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا ئے ۔