سوشل سکیورٹی ہسپتال کے میڈیکل ٹیکنیشن پر 12افراد کا تشدد‘زخمی کر کے فرار

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )جوہرآباد مین بائی روڈ پر کلیم اﷲ وغیرہ درجن بھر افراد نے حملہ کر کے سوشل سکیورٹی ہسپتال کے ۔
میڈیکل ٹیکنیشن بشارت خان کو شدید زخمی کر دیا، واردات کے دوران لوگوں کا جم غفیر اکٹھا ہو گیا اور حملہ آور موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر فرار ہو گئے ۔ مضروب بشارت خان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، مقامی پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور بشارت خان کے بیان کی روشنی میں ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔