پی ٹی آئی والے لابنگ کریں لیکن ریاست کیخلاف نہیں، تسنیم قریشی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سا بق و ز یر مملکت و ڈویژنل صد ر پیپلزپارٹی تسنیم ا حمد قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے لابنگ کریں لیکن ریاست کیخلاف نہیں، ممالک اور پارٹیز بھی لابنگ کرتی ہیں مگر وہ تعمیری ہوتی ہیں۔۔۔
اب یہ ان کی سوچ پر منحصر ہے ، ہمیشہ قومیں اپنا ایجنڈا سامنے رکھتی ہیں بے شک اس پر کچھ نہ ہو، ، با نی پی ٹی آئی کی جا رحا نہ بیان با ز ی مذا کر ات کیلئے حقیقی خطر ہ ہے ، حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ مذاکرات کو نیک نیتی سے آگے لے کر بڑھے ، تاحا ل مذا کر ات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو ئی فر یقین و سیع ترقومی مفاد کو مد نظر ر کھتے ہو ئے اپنا کر دار ادا کریں اور پا کستان پیپلزپارٹی کی تقلید کر تے ہو ئے ذاتی مفاد ات کی بجا ئے قومی مفاد ا ت کو ترجیح د یں ، ا س سلسلہ میں حکو مت کو بھی سنجید ہ طرز عمل کا مظا ہر ہ کر نا ہو گا ۔