شاہ پور اور گردونواح میں صفائی کا نظام نجی کمپنی کے حوالے

شاہ پور(نمائندہ دنیا )شاہ پور اور گردونواح میں صفائی کا نظام نجی کمپنی کے حوالے کر دیا گیا ۔ اس سلسلے میں ایک تقریب میونسپل کمیٹی لان میں منعقد کی گئی۔۔۔
جس میں چیئر مین ویسٹ مینجمنٹ چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں ، سردار آصف حیات ستھرا پنجاب پروگرام کا افتتاح کیا ، چیئرمین سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور شب و روز محنت سے ان کا دور اقتدار تعمیر وترقی کے لحاظ سے انقلابی دور ثابت ہو گا۔