تمام ادارہ جات کی انسپکشن کو یقینی بنایا جائے ،ڈاکٹر مطیع الاسلام

تمام ادارہ جات کی انسپکشن کو یقینی  بنایا جائے ،ڈاکٹر مطیع الاسلام

کندیاں(نمائندہ دنیا )ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرگودھا کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع الاسلام نے تینوں تحصیلوں کے ڈی ڈی ایل صاحبان کیساتھ اپنے آفس میں میٹنگ کی۔

 اے ڈی ایل ڈاکٹر مطیع الاسلام نے محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کو ہدایت کی کہ محکمانہ پالیسیوں پر سو فیصد عمل کرکے تمام ادارہ جات کی انسپکشن کو یقینی بنایا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ ڈی ڈی ایل صاحبان لائیو سٹا کے اداروں کے دورہ کے دوران خصوصی طور پر کولڈ چین ویکسین کی جانچ پڑتال کریں اور تمام شعبہ جات کے ریکارڈ کو چیک کریں اداروں میں صفائی ستھرائی کے نظام کی بھی مکمل چیکنگ کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں