گرانفروشی پر سیال موڑسروس ایریا کے سٹال ہولڈر کیخلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسافروں سے لوٹ مار کرنیوالا اسٹال ہولڈر مقدمہ کی زد میں آ گیا بتایا جاتا ہے کہ سیال موڑسروس ایریامیں آصف نامی سٹال ہولڈر نے مسافروں کو۔۔۔
مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا، گزشتہ روز شکایت ہونے پر موٹر وے پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔