ٹیچنگ ہسپتال کے مرکزی گیٹ کے قریب تجاوزات کی بھرمار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے برعکس ٹیچنگ ہسپتال کے مرکزی گیٹ کے قریب اور ہسپتال کو آنے والی سڑکات پر عارضی تجاوزات کا خاتمہ او ر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے منصوبہ بندی نہیں ہو سکی۔۔۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اعلی انتظامیہ کو بھجوائی جانے والی رپورٹوں میں روزانہ کی بنیادوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ کی رپورٹ دی جارہی ہے تاہم ہسپتال کے قریب اور ملحقہ سڑکوں پر بدستور تجاوزات مافیا کی وجہ سے ڈویژن بھر سے مریضوں کو لانے والی ایمبولینس اور پرائیویٹ گاڑیوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،جس پر شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔