حکومت نے عوام کو مہنگائی کی آگ میں جھونک دیا،مسعود کمال الدین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما حافظ مسعود کمال الدین نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کی آگ میں جھونک دیا،ملک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے کوئی حکمت عملی نہیں۔۔۔
ہمیشہ بیرونی قرضوں کی بات کی جاتی ہیں،ہمارا ملک قدرتی وسائل سے مالامال ہونے کہ باوجود یہاں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ عرصہ سے جاری ہے ،کوئی پوچھنے والا نہیں بجلی کے بعد اب عوام پر گیس بم گرا دیا گیا ہے ،جس کے باعث غریب عوام اپنے گیس میٹر کٹوانے پر مجبور ہیں۔ حکومتی پالیسوں نے عوام کو جیتے جی مار دیا ہیں،اور یہاں 75 سال سے برسراقتدار سیاست دان ڈھولہ پانچ سال پورے کرنے کے لئے جمہوریت کا نعرہ لگا کر عوام کو بیوقوف بنانے میں مصروف ہیں قوم اب سب جان چکے ہیں۔