سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے نوجوان گرفتار

کندیاں(نمائندہ دنیا )پپلاں پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے نوجوان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی ہدا یت پر سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ارسلان کو گرفتار کرلیا گیا ،سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش ایک ناقابلِ معافی جرم ہے ،پپلاں پولیس نے ناجائز اسلحہ برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔