ڈی پی او میانوالی نے ریسکیو 1122 آفس جہاز چوک کا دورہ

ڈی پی او میانوالی نے ریسکیو 1122 آفس جہاز چوک کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار )ڈی پی او میانوالی نے ریسکیو 1122 آفس جہاز چوک کا دورہ کیا ،ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے ریسکیو 1122 آفس کا وزٹ کیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر نوید اقبال نے کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن آمد پر گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کو ویلکم کیا۔ڈی پی او میانوالی نے ریسکیو اسٹیشن کے وزٹ کے دوران ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم، میڈیکل، ریسکیو اسٹالز اور موٹر بائیک ریسکیو سروس کا وزٹ اور معائنہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی انجنئیر نوید اقبال نے ان کو کنٹرول روم کی فعالیت و کارکردگی اور ایمرجنسی آلات بارے بریفنگ دی۔ڈی پی او میانوالی نے ریسکیو اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کی کارکردگی ہمیشہ مثالی رہی ہے اور اسی کارکردگی کی بدولت اس ادارہ سے میری دلی عقیدت ہے ۔ کسی بھی سانحہ یا حادثہ کے دوران میں خود فوری موقع پر ریسپانس کرنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن ریسکیو ٹیم وہاں پر پہلے سے موجود ہوتی ہے اس ریسپانس اور کارکردگی میں یقیناً ریسکیو افسران و اور جوانوں کی محنت اور تربیت مضمر ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وزٹ کے دوران مجھے ریسکیو 1122 کے فعالیت، مانیٹرنگ سسٹم، ایمرجنسی وہیکلز اور ساز و سامان کو باریک بینی سے دیکھنے اور جاننے کا موقع ملا ہے ، مجھے یقین ہے کہ ریسکیو 1122 کسی بھی ہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونے کی کامل صلاحیت ر کھتی ہے ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر نوید اقبال نے ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کا آمد پر شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں