تجاوزات کے خلاف آپریشن ،ٹھیلے اٹھوا دئیے گئے

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کا تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔
میو نسپل آفیسر ریگو لیشن احسن حسن نے ایم سی عملہ کے ہمرا ہ گلی کلو ریاں،بنک سٹریٹ اورصرافہ بازار کا دورہ کیا اور سٹرک پر لگائے گئے ٹھیلوں کو اٹھوا کر تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔اس موقع پر دوکا نداروں کو وارننگ دی گئی کہ وہ اپنا ساما ن اپنی دوکا ن کے اندر رکھیں اور کوئی تاجر یا دوکا ندار سٹرک پر دوکا ن یا ریڑھی نہ لگا ئے بصورت دیگر سخت قانو نی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی اور تجاوزشدہ سامان بھی ضبط کر لیا جا ئے گا۔