کسانوں کے کیلئے ہر فورم پرآوازبلند کی جائیگی،مہر غلام رسول

کسانوں کے کیلئے ہر فورم پرآوازبلند کی جائیگی،مہر غلام رسول

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پرآوازبلند کی جائے گی اس وقت کسان متعدد مسائل سے دوچارہیں۔۔۔

جس کی وجہ سے زمیندار کسمپرسی کی زندگی گزارنے پرمجبورہیں ان خیالات کا اظہار کسان بورڈ کے ماہانہ اجلاس سے ضلعی صدر کسان بورڈمہرغلام رسول نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا زمینوں کے تنازعات کے خاتمے ملکیت اور قبضہ کی شفاف تعین کے لیے ونڈا کراؤسکھ پاؤ سکیم انقلابی پروگرام ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اس سکیم میں میرٹ اور شفافیت اپناتے ہوئے کسانوں اور زمینداروں کے مسائل صحیح طریقے سے حل کرے انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع بھر میں جعلی زرعی ادویات اورجعلی کھادوں کی بھرمار ہے جس سے کسان اور زمیندار بہت پریشان ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا کہ وہ جعلی زرعی ادویات اور جعلی کھادوں کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کرے اس موقع پرجنرل سیکرٹری کسان بورڈ فیاض محمود ججہ، ڈپٹی سیکرٹری وحیداحمدچیمہ،محمد اسحاق نائب صدر ،رب نواز ہموکہ نائب صدر، میاں آصف نائب صدر،اسد اقبال چیمہ چک 33 شمالی،مظفر اعجاز چک 36 جنوبی ،توصیف انور چٹھہ 91 جنوبی سمیت دیگر نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت ضلع بھرمیں 70 فیصد دودھ کیمیکل اور ملاوٹ شدہ فروخت ہورہا ہے جس سے لوگ پیٹ،معدے اورجگر سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلاہیں جبکہ ضعلی انتظامیہ ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت بند کرانے میں بری طرح ناکام ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت فضول محکمہ بن چکا ہے لہذا حکومت اس محکمے کو ختم کر دے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں