مرغی کاگوشت سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمت پر فروخت

 مرغی کاگوشت سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمت پر فروخت

کمرمشانی (نامہ نگار )کمرمشانی میں مرغی کاگوشت سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمت پر فروخت کیاجارہاہے لیکن گوشت فروشوں کو کوئی چیک کرنے والانہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر تحصیل عیسیٰ خیل اورڈی سی میانوالی نوٹس لیں۔۔۔

 نوجوان اشفاق خان ،احمر خان ،شعیب خان ،ممتاز خان کامطالبہ،کمرمشانی کے نوجوانوں نے اپنے مشتر کہ بیان میں کہاہے کہ کمرمشانی میں سرکاری ریٹ لسٹ سے مرغی کاگوشت اسی سے سوروپے مہنگافروخت ہورہاہے جبکہ کمرمشانی کی نسبت اﷲ خیل موڑ ،مندہ خیل اورکوٹ چاندنہ کالاباغ ریٹ کم ہیں لیکن کمرمشانی کے دکاندار من مرضی کے ریٹ پر بغیر کسی خوف کے فروخت کررہے ہیں اوران کوکئی پوچھنے والانہیں ہے اس مصنوعی مہنگائی کانوٹس لیاجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں