55سالہ شہری مخالف کی فائرنگ سے زخمی ،ہسپتال منتقل

55سالہ شہری مخالف کی فائرنگ  سے زخمی ،ہسپتال منتقل

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )کدھی کے قصبہ گروٹ زیریں میں کامل بلوچ نے فائرنگ کر کے ممتاز حسینکو شدید زخمی کر دیا

،55سالہ ممتاز حسین کو ضلعی ہیڈ کورٹر ہسپتال جوہر آباد داخل کرا دیا گیا ہے ، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ، پولیس نے زخمی کے بیان اور جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں ملزم کامل بلوچ کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں