ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کے ٹراما سنٹر کادورہ،مریضوں کی عیادت

ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر  ہسپتال میانوالی کے ٹراما سنٹر  کادورہ،مریضوں کی عیادت

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کے ٹراما سنٹر کادورہ۔انھوں نے۔

 ہسپتال کی ایمر جنسی، پروسیجر روم اور سی سی یو وارڈز کا معائنہ کیا، مریضوں کی عیادت کی،مریضوں اور ان کے لواحقین سے طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا، ہسپتال میں صفائی کی ابتر صورتحال پر عملہ کی سرزنش کی۔ انھوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نا جا ئے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات بر ؤئے کارلارہی ہیں اور حکو مت پنجاب صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے اربوں روپے کے خطیر فنڈز خرچ کررہی ہے ۔ انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ حکو متی ویژن کے مطابق ہسپتال میں آنیوالے تما م مریضوں کو علا ج معالجہ کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں