محلہ میانہ اور کوہاٹی چوک سے مین با زار تک سیوریج لائن بچھانے اور ٹف ٹائل کے عمل کا تفصیلی معائنہ

 محلہ میانہ اور کوہاٹی چوک سے مین با  زار تک سیوریج لائن بچھانے اور  ٹف ٹائل کے عمل کا تفصیلی معائنہ

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کا مین بازار میانوالی کادورہ۔ڈپٹی کمشنر نے بازار میں ٹف ٹائل اور۔

 سیوریج کے جاری ترقیاتی کا موں کا معائنہ کیا اور ان ترقیاتی منصوبے پر کام کی رفتار سے متعلق بریفنگ لی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ محمد شعیب رضا خان، ایکسئن پبلک ہیلتھ انجینئر نگ شعیب ضیاء ہا شمی بھی مو جود تھے ۔انھوں نے محلہ میانہ اور کوہاٹی چوک سے مین با زار تک سیوریج لائن بچھانے اور ٹف ٹائل لگانے کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا، انجمن تاجران کے نمائندگان سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ۔اس موقع پر تاجر برادری نے ڈپٹی کمشنر سے سیوریج اور ٹف ٹائل کے تعمیراتی کا موں کو جلد ازجلد مکمل کر نے کا مطالبہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے ایکسئن پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو سپیڈ اپ کیا جا ئے اور رات کو ڈبل شفٹ لگا کر تعمیراتی کا موں کو جلدا زجلد مکمل کیا جا ئے مزید براں تعمیراتی کاموں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں