ایکسین احمد رفیق کا لفٹ اریگیشن سکیم دائودخیل پکہ کا دورہ

دائودخیل(نمائندہ دنیا ) ایکسین اریگیشن دائودخیل احمد رفیق نے لفٹ اریگیشن سکیم دائودخیل پکہ کا دورہ کیا۔
، واپڈا کی جانب سے لگائے گئے نئے میٹر اور کیبل کا معائنہ کیا ، اس موقع پر انکے ہمراہ سب انجینئر ملک سرفراز بھی موجود تھے ، تفصیل کے مطابق لفٹ ایریگیشن سکیم داودخیل پکہ جس کے پمپ اسٹیشن نمبر 1پر لگے ہوئے بجلی کے ٹرانسفارمر کے ساتھ لگے میٹر کیبل کو آگ لگ جانے کے باعث جل گئے تھے جس کے لیے محکمہ اریگیشن کالاباغ داودخیل کے ایکسین آحمد رفیق سے کسانوں کے وفد نے ملاقات کی تھی اور سالانہ تھل کینال کی بندی کے دوران اس مسلہ کو حل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر ایکسین نے محکمہ واپڈا کو کیبل اور میٹرز کے لیے ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے اور انکی رقم جمع کرانے کے بعد اس کو جلد لگانے کا کہا جس پر محکمہ واپڈا نے کیبل اور میٹر لگادئیے ، ایکسین ایریگیشن نے سب انجینیر کے ہمراہ موقع پر واپڈا کے کام کا جایزہ لینے کے لیے وزٹ کیا۔