57 کروڑ کرایہ ادا نہ کرنے پر شہر کے3بڑے پلازے سیل کر دیئے گئے

57 کروڑ کرایہ ادا نہ کرنے پر شہر کے3بڑے پلازے سیل کر دیئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے کرایوں کی مد میں 57 کروڑ روپے ادا نہ کرنے پر شہر کے تین بڑے پلازے سیل کردیئے۔

 ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عمر فاروق کے مطابق سرگودھا میں شہر کے وسط بلاک نمبر 3 کے سرکاری پلازے کے ذمہ 27 کروڑ روپے جبکہ بلاک 2 کے ذمہ 20 کروڑ اور بلاک 5 کے ذمہ 10 کروڑ روپے کے واجبات ہیں جو بار بار نوٹس جاری کرنے کے باجود ادا نہیں کئے جا رہے جس پر تین پلازوں کی 200 سے زائد دوکانوں کو تالے لگانے کے بعد مہر لگا سیل کیا گیا ہے ، عمر فاروق کا کہنا ہے کہ جب تک کرایہ دار واجبات ادا نہیں کریں گے دوکانات سیل رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں