چونگی نمبر 9کے قریب گتے اور کباڑ سے لوڈ ٹرک میں آگ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اندرون شہر چونگی نمبر 9کے قریب گتے اور کباڑ سے لوڈ ٹرک میں آگ لگ گئی۔۔۔
بتایا جاتا ہے کہ ڈرائیورنے ٹرک کی فاؤنڈیشن کے نیچے ویلڈنگ کروائی جس سے آگ لگ گئی،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے فوری طو ر پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا تے ہوئے آگ کو پھیلنے سے روک دیا۔